۔ (۱۱۹۸۱)۔ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((دَخَلْتُ الْجَنَّۃَ فَسَمِعْتُ خَشَفَۃً فَقُلْتُ: مَا ہٰذِہِ الْخَشَفَۃَ؟ فَقِیلَ ہٰذِہِ الرُّمَیْصَائُ بِنْتُ مِلْحَانَ۔)) (مسند احمد: ۱۳۸۶۵)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں جنت میں گیا تو میں نے وہاں چلنے کی آہٹ سنی، میں نے پوچھا کہ یہ کیسی آہٹ ہے؟ تو مجھے بتلایا گیا کہ یہ رمیصاء بنت ملحان کے چلنے کی آواز ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11981)