۔ (۱۱۹۸۷)۔ وَفِیْ رِوَایَۃٍ عَنْہٗ قَالَ: کَانَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَأْتِی بَیْتَ أُمِّ سُلَیْمٍ فَیَنَامُ عَلٰی فِرَاشِہَا وَلَیْسَتْ أُمُّ سُلَیْمٍ فِی بَیْتِہَا فَتَأْتِیْ فَتَجِدُہُ نَائِمًا، وَکَانَ عَلَیْہِ الصَّلَاۃ وَالسَّلَامُ إِذَا نَامَ ذَفَّ عَرَقًا، فَتَأْخُذُ عَرَقَہُ بِقُطْنَۃٍ فِی قَارُورَۃٍ فَتَجْعَلُہُ فِی مِسْکِہَا۔ (مسند احمد: ۱۳۴۴۲)
سیدنا انس رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا کے گھر تشریف لے جاتے اور ان کے بستر پر سو جاتے تھے،جبکہ بسا اوقات ایسے ہوتا کہ سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا گھر پر موجود نہیں ہوتی تھیں، جب وہ آتیں تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سویا ہواپاتیں تھیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب سوتے تو آپ کو اتنا پسینہ آتا کہ بہنے لگتا۔ وہ آپ کے پسینہ کو روئی سے جمع کرکے اسے شیشی میں نچوڑ لیتیں اور پھر اسے اپنی کستوری میں ملا لیتیں۔
Musnad Ahmad, Hadith(11987)