۔ (۱۱۹۹۱)۔ عَنْ أَنَسِ رضی اللہ عنہ أَنَّ أُمَّ أَیْمَنَ
بَکَتْ لَمَّا قُبِضَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقِیْلَ لَھَا: مَا یُبْکِیْکِ عَلٰی رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ؟ فَقَالَتْ: اِنِّیْ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سَیَمُوْتُ وَلٰکِنْ اِنَّمَا أَبْکِیْ عَلَی الْوَحْیِ الَّذِیْ رُفِعَ عَنَّا۔ (مسند احمد: ۱۳۲۴۷)
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انتقال ہوا تھا تو سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا رونے لگیں، ان سے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے انتقال پر کیوں روتی ہیں؟ تو انہوں نے کہا: میں یہ بات جانتی تھی کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عنقریب وفات پا جائیں گے، میں تو اس لیے رو رہی ہوں کہ اب وحی کا سلسلہ منقطع ہو گیا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(11991)