۔ (۱۲۰۱۴)۔ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللّٰہِ یَقُولُ: قَالَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ((قَدْ تُوُفِّیَ الْیَوْمَ رَجُلٌ صَالِحٌ مِنَ الْحَبَشِ، ہَلُمَّ فَصُفُّوا۔)) قَالَ: فَصَفَفْنَا فَصَلَّی النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم عَلَیْہِ وَنَحْنُ۔ (مسند احمد: ۱۴۱۹۷)
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: آج حبشہ کے ایک صالح آدمی کا انتقال ہوگیا ہے، آئو صفیں بنائو (اور اس کی نمازِ جنازہ پڑھیں)۔ پس ہم نے صفیں بنائیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اور ہم نے اس کی نماز جنازہ ادا کی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12014)