۔ (۱۲۱۱)۔عَنْ عَطَائِ بْنِ السَّائِبِ قَالَ: کُنْتُ جَالِسًا مَعَ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ مُغَفَّلٍ الْمُزَنِیِّ فَدَخَلَ شَابَّانِ مِنْ وَلَدِ عُمَرَ فَصَلَّیَا رَکْعَتَیْنِ بَعْدَ الْعَصْرِ، فَأَرْسَلَ اِلَیْہِمَا فَدَعَاہُمَا فَقَالَ: مَا ہٰذِہِ الصَّلَاۃُ الَّتِیْ صَلَّیْتُمَاہَا وَقَدْ کَانَ أَبُوْکُمَا یَنْہٰی عَنْہَا، قَالَا: حَدَّثَتْنَا عَائِشَۃُ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہَا أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صَلَّاہُمَا عِنْدَہَا، فَسَکَتَ فَلَمْ یَرُدَّ عَلَیْہِمَا شَیْئًا۔ (مسند أحمد: ۲۲۶۹۳)
عطاء بن سائب کہتے ہیں: میں سیدنا عبد اللہ بن مغفل مزنی ؓ کے پاس بیٹھا ہوا تھا، سیدنا عمر ؓکی اولاد میں سے دونوجوان داخل ہوئے اور عصر کے بعد دو رکعتیں ادا کیں، انھوں نے اُن کی طرف پیغام بھیجا اور ان کو بلا کر کہا: یہ کون سی نماز ہے، جو تم نے پڑھی ہے، تمہارا باپ تو اس سے منع کرتا تھا؟ انھوں نے کہا: سیدہ عائشہ ؓ نے ہمیں بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے پاس دو رکعتیں ادا کی تھیں، یہ سن کر سیدنا ابن مغفل ؓخاموش ہو گئے اور ان کو کوئی جواب نہ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1211)