۔ (۱۲۱۳)۔عَنْ یَسَارٍ مَوْلٰی عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ عُمَرَ قَالَ: رَآنِی ابْنُ عُمَرَؓ وَأَنَا أُصَلِّیْ بَعْدَ مَا طَلَعَ الْفَجْرُ فَقَالَ: یَا یَسَارُ! کَمْ صَلَّیْتَ؟ قُلْتُ: لَا أَدْرِیْ، قَالَ: لَا دَرَیْتَ! اِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خَرَجَ عَلَیْنَا وَنَحْنُ نُصَلِّیْ ہٰذِہِ الصَّلَاۃَ فَقَالَ: ((أَلَا لِیُبَلِّغْ شَاہِدُکُمْ غَائِبَکُمْ أَنْ لَا صَلَاۃَ بَعْدَ الصُّبْحِ اِلَّا سَجْدَتَیْنِ۔)) (مسند أحمد: ۵۸۱۱)
مولائے عبد اللہ بن عمر یسار کہتے ہیں: سیدنا ابن عمر ؓ نے مجھے طلوع فجر کے بعد نماز پڑھتے ہوئے دیکھا اور کہا: یسار! کتنی نماز پڑھ چکے ہو؟ میں نے کہا: جی یہ تو میں نہیں جانتا، انھوں نے کہا: تو نہ جاننے پائے، بیشک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور ہم یہی نماز پڑھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: خبردار! موجود لوگ غائب لوگوں تک یہ بات پہنچا دیں کہ طلوع فجر کے بعد کوئی نماز نہیں ہے، ما سوائے دو رکعتوں کے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1213)