۔ (۱۲۱۳۱)۔ وَعَنْ رِبْعِیِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ:انْطَلَقْتُ إِلَی حُذَیْفَۃَ بِالْمَدَائِنِ لَیَالِیَ سَارَ النَّاسُ إِلَی عُثْمَانَ فَقَالَ: یَا رِبْعِیُّ! مَا فَعَلَ قَوْمُکَ؟ قَالَ: قُلْتُ: عَنْ أَیِّ بَالِہِمْ تَسْأَلُ؟ قَالَ: مَنْ خَرَجَ مِنْہُمْ إِلٰی ہٰذَا الرَّجُلِ، فَسَمَّیْتُ رِجَالًا فِیمَنْ خَرَجَ إِلَیْہِ، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((مَنْ فَارَقَ الْجَمَاعَۃَ، وَاسْتَذَلَّ الْإِمَارَۃَ، لَقِیَ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ وَلَا وَجْہَ لَہُ عِنْدَہُ۔)) (مسند احمد: ۲۳۶۷۲)
ربعی بن حراش کہتے ہیں: جن ایام میں لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی مخالفت میں بغاوت کر کے ان کی طرف روانہ ہوئے تو میں انہی راتوں میں سیدنا حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں مدائن گیا، انہو ںنے مجھ سے کہا: ربعی! تمہاری قوم نے کیا کیا ہے؟ میں نے کہا: آپ ان کے کس فعل کے بارے میں پوچھ رہے ہیں؟ انہو ںنے کہا: کون لوگ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی طرف گئے ہیں؟ سو میں نے جانے والوں میں سے کچھ افراد کے نام ذکر کر دئیے، انہو ں نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: جس نے مسلمانوں کی جماعت سے علیحدگی اختیار کی اور امارت و حکومت کو ذلیل کرنے کی کوشش کی، وہ اللہ تعالیٰ کو اس حال میں جا کر ملے گا کہ اللہ کے ہاں اس کی کوئی توقیر نہیں ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12131)