Blog
Books



۔ (۱۲۱۵۰)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم یَقُولُ: ((مَنْ مَاتَ عَلٰی غَیْرِ طَاعَۃِ اللّٰہِ مَاتَ وَلَا حُجَّۃَ لَہُ، وَمَنْ مَاتَ وَقَدْ نَزَعَ یَدَہُ مِنْ بَیْعَۃٍ، کَانَتْ مِیتَتُہُ مِیتَۃَ ضَلَالَۃٍ۔)) (مسند احمد: ۵۸۹۷)
سیدنا عبداللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جو آدمی اللہ کی اطاعت کے علاوہ کسی اور چیز پر مرا تو وہ اس حال میں مرے گا کہ اس کے حق میں کوئی دلیل نہیں ہو گی اور جو اس حال میں مرا کہ اس نے بیعت سے اپنا ہاتھ کھینچ لیا ہو تو اس کی موت گمراہی کی موت ہو گی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12150)
Background
Arabic

Urdu

English