۔ (۱۲۱۵۷)۔ وَعَنْ جُبَیْرِ بْنِ مُطْعَمٍ رضی اللہ عنہ قَالَ: اِنَّ امْرَاَۃً اَتَتْ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَکَلَّمَتْہُ فِی شَیْئٍ فَأَمَرَہَا بِأَمْرٍ، فَقَالَتْ: أَرَأَیْتَیَا رَسُولَ اللّٰہِ إِنْ لَمْ أَجِدْکَ؟ قَالَ: ((إِنْ لَمْ تَجِدِینِی فَأْتِی أَبَا بَکْرٍ۔)) (مسند احمد: ۱۶۸۷۷)
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک خاتو ن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئی اور اس نے کسی معاملہ میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے بات کی، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے حق میں کوئی حکم فرمایا، اس نے کہا: اے اللہ کے رسول! اگر میں آؤںاور آپ کو نہ پاؤں تو؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم مجھے نہ پاؤ تو ابو بکر کے پاس چلی جانا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12157)