Blog
Books



۔ (۱۲۱۶۳)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ قَالَ: لَمَّا تُوُفِّیَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَامَ خُطَبَائُ الْأَنْصَارِ فَجَعَلَ مِنْہُمْ مَنْ یَقُولُ: یَا مَعْشَرَ الْمُہَاجِرِینَ! إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ إِذَا اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنْکُمْ قَرَنَ مَعَہُ رَجُلًا مِنَّا، فَنَرَی أَنْ یَلِیَ ہَذَا الْأَمْرَ رَجُلَانِ أَحَدُہُمَا مِنْکُمْ وَالْآخَرُ مِنَّا، قَالَ: فَتَتَابَعَتْ خُطَبَائُ الْأَنْصَارِ عَلٰی ذَلِکَ، قَالَ فَقَامَ زَیْدُ بْنُ ثَابِتٍ: فَقَالَ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ کَانَ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ، وَإِنَّمَا الْإِمَامُ یَکُونُ مِنَ الْمُہَاجِرِینَ، وَنَحْنُ أَنْصَارُہُ کَمَا کُنَّا أَنْصَارَ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَامَ أَبُو بَکْرٍ فَقَالَ: جَزَاکُمُ اللّٰہُ خَیْرًا مِنْ حَیٍّیَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ، وَثَبَّتَ قَائِلَکُمْ، ثُمَّ قَالَ: وَاللّٰہِ! لَوْ فَعَلْتُمْ غَیْرَ ذٰلِکَ لَمَا صَالَحْنَاکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۱۹۵۳)
سیدنا ابو سعید خدری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہو اتو انصار کے کچھ خطیب اورمقرر حضرات کھڑے ہوئے، ان میں سے بعض نے کہا: اے مہاجرین کی جماعت! اللہ کے رسول جب تم میں سے کسی کو عامل مقرر کرتے تو اس کے ساتھ ہم میں سے ایک آدمی کو بھی مقرر کرتے تھے، اس لیے ہماری رائے یہ ہے کہ دو آدمی حکمران ہوں، ایک تم میں سے اور ایک ہم میں سے۔ سیدنا ابو سعید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں:تمام انصاری مقررین نے یہی بات دہرائی، پھر سیدنا زید بن ثابت ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کھڑے ہوئے اور انہوں نے کہاـ: رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مہاجرین میں سے تھے، لہٰذا اـمام اور حاکم بھی مہاجرین میں سے ہوگا اور ہم اس کے اسی طرح انصار اورمعاون ہوں گے، جیسے ہم رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے انصار تھے۔ یہ بات سن کر سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ اٹھے اور انہوں نے کہا: اسے انصار کی جماعت! اللہ آپ کے قبیلے کو جزائے خیرے عطا فرمائے اور اس تجویز دینے والے کو ہمیشہ صراط مستقیم پر قائم رکھے۔ بعد ازاں کہا: اللہ کی قسم! اگر تم اس کے بر خلاف کچھ تجویز کرتے تو ہم تم سے اتفاق نہ کرتے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12163)
Background
Arabic

Urdu

English