Blog
Books



۔ (۱۲۱۶۵)۔ عَنْ زَائِدَۃَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرٍّ، عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ، قَالَ: لَمَّا قُبِضَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَتِ الْأَنْصَارُ: مِنَّا أَمِیرٌ وَمِنْکُمْ أَمِیرٌ، فَأَتَاہُمْ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَالَ: یَا مَعْشَرَ الْأَنْصَارِ! أَلَسْتُمْ تَعْلَمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ أَمَرَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ أَنْ یَؤُمَّ النَّاسَ؟ فَأَیُّکُمْ تَطِیبُ نَفْسُہُ أَنْ یَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ؟ فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: نَعُوذُ بِاللّٰہِ أَنْ نَتَقَدَّمَ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ۔ (مسند احمد: ۳۸۴۲)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ جب نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کا انتقال ہوا تو انصاریوں نے کہا:ایک امیر ہم میں سے ہو گا اور ایک تم مہاجرین میں سے، سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ان کے پاس گئے اور کہا: اے انصار کی جماعت! کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو حکم فرمایا تھا کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں؟ انہوں نے کہا: جی ہاں، ہم جانتے ہیں، پھر انھوں نے کہا: تو پھر تم میں سے کس میں حوصلہ ہے کہ وہ سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے آگے کھڑا ہو؟ انصار نے کہا: ہم اس بات سے اللہ کی پناہ چاہتے ہیں کہ ہم ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے آگے کھڑے ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12165)
Background
Arabic

Urdu

English