۔ (۱۲۱۷۵)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ: کَانَ رُبَمَا سَقَطَ الْخِطَامُ مِنْ یَدِ أَبِی بَکْرٍ الصِّدِّیقِ رضی اللہ عنہ ، قَالَ: فَیَضْرِبُ بِذِرَاعِ نَاقَتِہِ فَیُنِیخُہَا فَیَأْخُذُہُ، قَالَ: فَقَالُوْا لَہُ: أَفَلَا أَمَرْتَنَا نُنَاوِلُکَہُ؟ فَقَالَ: إِنَّ حَبِیبِی رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِی أَنْ لَا أَسْأَلَ النَّاسَ شَیْئًا۔ (مسند احمد: ۶۵)
ابن ابی ملیکہ سے مروی ہے کہ بسا اوقات سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سے اونٹنی کی مہار چھوٹ کر نیچے گر جاتی تو وہ اونٹنی کی اگلی ٹانگ پر کوئی چیز مارکر اسے بٹھاتے اور خود اتر کر اس کو اٹھاتے تھے، لوگوں نے کہا: آپ ہمیں حکم دے دیتے، ہم آپ کو پکڑا دیتے، انھوں نے کہا: میرے حبیب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے حکم دیا تھا کہ میں لوگوں سے کسی چیز کا سوال نہ کروں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12175)