۔ (۱۲۲۷)۔ عَنِ ابْنِ مَسْعُوْدٍؓ قَالَ: أَقْبَلَ النِّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مِنَ الْحُدَیْبِیَّۃِ لَیْلًا فَنَزَلْنَا دَہَاسًا مِنَ الْاََرْضِ فَقَالَ: ((مَنْ یُطِرُّنَا؟)) فقَالَ بِلَالٌ: أَنَا، قَالَ: اِذًا تَنَامٰ، قَالَ: لَا، فَنَامَ حَتّٰی طَلَعَتِ الشَّمْسُ فَاسْتَیْقَظَ فُلَانٌ وَفُلَانٌ وفِیْھِمْ عُمَرُ، فَقَالَ: اہْضِبُوْا، فَاسْتَیْقَظَ النَّبِیُّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فَقَالَ: (( اِفْعَلُوْا مَا کُنْتُمْ تَفْعَلُوْنَ۔)) فَلَمَّا فَعَلُوْا قَالَ: ((ہٰکَذَا فَافْعَلُوْا لِمَنْ نَامَ مِنْکُمْ أَوْ نَسِیَ۔)) (مسند أحمد: ۳۶۵۷)
سیدنا عبد اللہ بن مسعود ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم رات کو حدیبیہ سے واپس آرہے تھے، ہم نے نرم زمین پر پڑاؤ ڈالا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کون ہماری حفاظت کرے گا؟ سیدنا بلال ؓ نے کہا: جی میں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم تو سو جاؤ گے۔ لیکن انھوں نے کہا: جی نہیں، لیکن وہ سو گئے اور سیدنا عمر ؓسمیت فلاں فلاں آدمی پہلے بیدار ہوئے، سیدنا عمر ؓ نے کہا: باتیں کرو باتیں (تاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہو جائیں)۔ پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بیدار ہوئے اور فرمایا: اسی طرح کرو، جیسے تم کرتے ہو۔ پس انھوں نے اسی طرح کیا، اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اسی طرح کیا کرو، یہ حکم اس کیلئے ہے جو تم میں سے نماز سے سو جائے یا بھول جائے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1227)