۔ (۱۲۲۹)۔عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَیَّۃَ الضَّمْرِیِّ ؓ قَالَ: کُنَّا مَعَ رَسُوْلِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فِیْ بَعْضِ أَسْفَارِہِ فَنَامَ عَنِ صَلَاۃِ الصُّبْحِِ حَتّٰی طَلَعَتِ الشَّمْسُ لَمْ یَسْتَیْقِظُوْا، وَاِنَّ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بَدَأَ بِالرَّکْعَتَیْنِ فَرَکَعَہُمَا ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاۃَ فَصَلّٰی۔ (مسند أحمد: ۲۲۸۴۷)
سیدنا عمرو بن امیہ ضمری ؓ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سفر میں تھے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نمازِ فجر سے سو گئے اور سورج طلوع ہونے سے پہلے بیدار نہ ہو سکے، جب جاگے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پہلے دو رکعتیں پڑھیں اور پھر نمازِ فجر کھڑی کی اور اس کو ادا کیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(1229)