۔ (۱۲۲۱۵)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ قَالَ: خَطَبَ عُمَرُ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ النَّاسَ، فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ رَخَّصَ لِنَبِیِّہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَا شَائَ، وَإِنَّ نَبِیَّ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَدْ مَضٰی لِسَبِیلِہِ، فَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ کَمَا أَمَرَکُمْ اللّٰہُ عَزَّ وَجَلَّ، وَحَصِّنُوْا فُرُوجَ ہٰذِہِ النِّسَائِ۔ (مسند احمد: ۱۰۴)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے خطاب کیا اور کہا: بیشک اللہ تعالیٰ نے جو چاہا، اپنے نبی کو رخصتیں دیں اور نبی کریم دنیا سے رخصت ہو چکے ہیں، لہٰذا تم حج و عمرہ کو اللہ تعالیٰ کے لیے اس طرح پورا کرو، جیسا کہ اس نے تمہیں حکم دیا ہے، نیز تم اپنی بیویوں کی شرم گاہوں کو پاکدامن رکھو۔
Musnad Ahmad, Hadith(12215)