۔ (۱۲۲۲۰)۔ عَنْ سِمَاکٍ أَنَّہُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ
سَمُرَۃَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَیَفْتَحَنَّ رَہْطٌ مِنَ الْمُسْلِمِینَ کُنُوزَ کِسْرَی الَّتِی (قَالَ أَبُو نُعَیْمٍ:) الَّذِی بِالْأَبْیَضِ۔)) قَالَ جَابِرٌ: فَکُنْتُ فِیہِمْ فَأَصَابَنِی أَلْفُ دِرْہَمٍ۔ (مسند احمد: ۲۱۳۰۷)
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مسلمانوں کی ایک جماعت کسریٰ کے خزانوں کو ضرورضرور فتح کرے گی۔ ابو نعیم راوی نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا: وہ خزانے جو اس کے سفید محلات میں ہیں۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: میں بھی ان خزانوں کو فتح کرنے والوں میں شامل تھا اور ایک ہزار درہم میرے حصہ میں آئے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12220)