Blog
Books



۔ (۱۲۲۳۰)۔ عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، أَنَّہُ قَالَ لِعُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ: إِنِّی سَمِعْتُ النَّاسَ یَقُولُونَ مَقَالَۃً، فَآلَیْتُ أَنْ أَقُولَہَا لَکُمْ، زَعَمُوْا أَنَّکَ غَیْرُ مُسْتَخْلِفٍ، فَوَضَعَ رَأْسَہُ سَاعَۃً ثُمَّ رَفَعَہُ فَقَالَ: إِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ یَحْفَظُ دِینَہُ، وَإِنِّی إِنْ لَا أَسْتَخْلِفْ، فَإِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لَمْ یَسْتَخْلِفْ، وَإِنْ أَسْتَخْلِفْ فَإِنَّ أَبَا بَکْرٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَدِ اسْتَخْلَفَ، قَالَ: فَوَاللّٰہِ! مَا ہُوَ إِلَّا أَنْ ذَکَرَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَأَبَا بَکْرٍ، فَعَلِمْتُ أَنَّہُ لَمْ یَکُنْیَعْدِلُ بِرَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَحَدًا، وَأَنَّہُ غَیْرُ مُسْتَخْلِفٍ۔ (مسند احمد: ۳۳۲)
سیدنا عبد اللہ بن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: میں نے لوگوں کو کچھ باتیں کرتے ہوئے سنا ہے تو میں نے عزم کیا کہ ان باتوں کاآپ سے ذکر کروں، لوگ یہ کہہ رہے ہیں کہ آپ کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کر رہے، یہ سن کر سیدنا عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کچھ دیر کے لیے سر جھکا لیا اور پھر سر اٹھا کر کہا: بے شک اللہ تعالیٰ اپنے دین کی حفاظت کرے گا،اگر میں کسی کو خلیفہ نامزد نہ کروں تو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے بھی کسی کو نامزد نہیں گیا تھا اوراگر میں کسی کو خلیفہ نامزد کردوں تو اس میں بھی کوئی حرج نہیں ہو گا، کیونکہ سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے نامزد کیا تھا۔ یہ سن کر سیدنا ابن عمر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کی قسم! جب انہوں نے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم اور سیدنا ابو بکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، اِن دو ہستیوں کا ذکر کیا تو میںجان گیا کہ وہ کسی کو اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کے برابر نہیں کریں گے اور کسی کو خلیفہ نامزد نہیں کریں گے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12230)
Background
Arabic

Urdu

English