۔ (۱۲۲۳۶)۔ عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ أَبِی وَائِلٍ، قَالَ: قُلْتُ لِعَبْدِ الرَّحْمٰنِ بْنِ عَوْفٍ: کَیْفَ بَایَعْتُمْ عُثْمَانَ وَتَرَکْتُمْ عَلِیًّا رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ؟ قَالَ: مَا ذَنْبِی قَدْ بَدَأْتُ بِعَلِیٍّ، فَقُلْتُ: أُبَایِعُکَ عَلَی کِتَابِ اللّٰہِ وَسُنَّۃِ رَسُولِہِ وَسِیرَۃِ أَبِی بَکْرٍ وَعُمَرَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمَا، قَالَ: فَقَالَ: فِیمَا اسْتَطَعْتُ، قَالَ: ثُمَّ عَرَضْتُہَا عَلٰی عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ فَقَبِلَہَا۔ (مسند احمد: ۵۵۷)
ابووائل سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ سے کہا: یہ کیسے ہوا کہ آپ لوگوں نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو چھوڑ کر سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کی بیعت کر لی، انہوں نے کہا: اس میں میراکیا قصور ہے؟میں پہلے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس گیاا ور میںنے کہا: میں اللہ کی کتاب، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سنت اور ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما کی سیرت کی روشنی میں آپ کی بیعت کرتاہوں، انہوں نے کہا: ٹھیک ہے، لیکن میری طاقت کے مطابق، عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ نے کہا: پھرمیں نے یہ چیز سیدنا عثمان پر پیش کی تو انہوں نے اسے قبول کرلیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12236)