Blog
Books



۔ (۱۲۲۴۸)۔ عَنِ الزُّہْرِیِّ، حَدَّثَنِی عُرْوَۃُ بْنُ الزُّبَیْرِ، أَنَّ عُبَیْدَ اللّٰہِ بْنَ عَدِیِّ بْنِ الْخِیَارِ، أَخْبَرَہُ أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، قَالَ لَہُ: ابْنَ أَخِی! أَدْرَکْتَ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَہُ: لَا، وَلٰکِنْ خَلَصَ إِلَیَّ مِنْ عِلْمِہِ وَالْیَقِینِ، مَا یَخْلُصُ إِلَی الْعَذْرَائِ فِی سِتْرِہَا، قَالَ: فَتَشَہَّدَ ثُمَّ قَالَ: أَمَّا بَعْدُ! فَإِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ بَعَثَ مُحَمَّدًا صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِالْحَقِّ، فَکُنْتُ مِمَّنْ اسْتَجَابَ لِلَّہِ وَلِرَسُولِہِ، وَآمَنَ بِمَا بُعِثَ بِہِ مُحَمَّدٌ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، ثُمَّ ہَاجَرْتُ الْہِجْرَتَیْنِ، کَمَا قُلْتُ، وَنِلْتُ صِہْرَ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، وَبَایَعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ، فَوَاللّٰہِ! مَا عَصَیْتُہُ وَلَا غَشَشْتُہُ حَتّٰی تَوَفَّاہُ اللّٰہُ عَزَّوَجَلَّ۔ (مسند احمد: ۴۸۰)
عبداللہ بن عدی بن خیار سے مروی ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے ان سے کہا: بھتیجے! کیا تم نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو پایا ہے؟ میں نے کہا: جی نہیں، البتہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے علم اور یقین اس قدر صفائی کے ساتھ میرے پاس پہنچا ہے جیسے کسی پر دہ نشین خاتون کے پاس اس کے پردہ میں بھی کوئی چیز پہنچ جاتی ہے۔ پھر انہوں نے خطبہ دیا، شہادتین کا اقرار کیا اور پھر کہا: أَمَّا بَعْدُ! بے شک اللہ تعالیٰ نے محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا تھا اورمیں ان لوگوں میں سے تھا، جنہوں نے اللہ اور اس کے رسول کی بات کو قبول کیا اور میں اس دین پر ایمان لایا تھا، جس کے ساتھ محمد ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو مبعوث کیا گیا تھا،پھر میں نے دو ہجرتیں بھی کی۔ (ایک ہجرتِ حبشہ اور دوسری ہجرت ِ مدینہ) اور مجھے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی دامادی کا شرف بھی حاصل ہوا اور میں نے اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے بیعت بھی کی، اللہ کی قسم! میں نے نہ کبھی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی نافرمانی کی اور نہ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے خیانت کی، یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو وفات دی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12248)
Background
Arabic

Urdu

English