۔ (۱۲۲۵۱)۔ عَنْ سَالِمٍ اَبِیْ جَمِیْعٍ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ: وَذَکَرَ عُثْمَانَ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ وَشِدَّۃَ حَیَائِہِ، فَقَالَ: إِنْ کَانَ لَیَکُونُ فِی الْبَیْتِ، وَالْبَابُ عَلَیْہِ مُغْلَقٌ، فَمَا یَضَعُ عَنْہُ الثَّوْبَ، لِیُفِیضَ عَلَیْہِ الْمَائَ،یَمْنَعُہُ الْحَیَائُ أَنْ یُقِیمَ صُلْبَہُ۔ (مسند احمد: ۵۴۳)
ابو جمیع سالم سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں:حسن نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ اور ان کے شدت حیا کا تذکرہ کیا اور کہا:وہ گھر میں ہوتے اور دروازہ بند ہوتا، تب بھی اپنے اوپر پانی ڈالنے کے لیے کپڑا نہیں اتارتے تھے اور حیاء کی وجہ سے وہ اپنی پشت کو سیدھا نہیں کر پاتے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12251)