Blog
Books



۔ (۱۲۲۶۷)۔ حَدَّثَنَا ہَاشِمٌ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الْحَمِیدِ، قَالَ: ثَنَا شَہْرٌ، قَالَ: حَدَّثَتْنِی أَسْمَائُ بِنْتُ یَزِیدَ أَنَّ أَبَا ذَرٍّ الْغِفَارِیَّ کَانَ یَخْدُمُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَإِذَا فَرَغَ مِنْ خِدْمَتِہِ اَوٰی إِلَی الْمَسْجِدِ، فَکَانَ ہُوَ بَیْتَہُیَضْطَجِعُ فِیہِ، فَدَخَلَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ لَیْلَۃً، فَوَجَدَ أَبَا ذَرٍّ نَائِمًا مُنْجَدِلًا فِی الْمَسْجِدِ، فَنَکَتَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بِرِجْلِہِ حَتَّی اسْتَوٰی جَالِسًا، فَقَالَ لَہُ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((أَلَا أَرَاکَ نَائِمًا؟)) قَالَ أَبُو ذَرٍّ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! فَأَیْنَ أَنَامُ، ہَلْ لِی مِنْ بَیْتٍ غَیْرُہُ؟ فَجَلَسَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لَہُ: ((کَیْفَ أَنْتَ إِذَا أَخْرَجُوکَ مِنْہُ۔)) قَالَ: إِذَنْ أَلْحَقَ بِالشَّامِ، فَإِنَّ الشَّامَ أَرْضُ الْہِجْرَۃِ، وَأَرْضُ الْمَحْشَرِ، وَأَرْضُ الْأَنْبِیَائِ، فَأَکُونُ رَجُلًا مِنْ أَہْلِہَا، قَالَ لَہُ: ((کَیْفَ أَنْتَ إِذَا أَخْرَجُوکَ مِنَ الشَّامِ؟)) قَالَ: إِذَنْ أَرْجِعَ إِلَیْہِ فَیَکُونَ ہُوَ بَیْتِی وَمَنْزِلِی، قَالَ لَہُ: ((کَیْفَ أَنْتَ إِذَا أَخْرَجُوکَ مِنْہُ الثَّانِیَۃَ؟)) قَالَ: إِذَنْ آخُذَ سَیْفِی فَأُقَاتِلَ عَنِّی حَتّٰی أَمُوتَ، قَالَ: فَکَشَّرَ إِلَیْہِ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَأَثْبَتَہُ بِیَدِہِ، قَالَ: ((أَدُلُّکَ عَلَی خَیْرٍ مِنْ ذٰلِکَ؟)) قَالَ: بَلٰی، بِأَبِی أَنْتَ وَأُمِّییَا نَبِیَّ اللّٰہِ! قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : ((تَنْقَادُ لَہُمْ حَیْثُ قَادُوکَ،ٔ وَتَنْسَاقُ لَہُمْ حَیْثُ سَاقُوکَ، حَتّٰی تَلْقَانِی وَأَنْتَ عَلٰی ذٰلِکَ۔)) (مسند احمد: ۲۸۱۴۰)
سیدہ اسماء بنت یزید ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا سے مروی ہے کہ سیدنا ابو ذر غفاری ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ، نبی کریم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت کیا کرتے تھے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی خدمت سے فارغ ہو نے کے بعد وہ مسجد میں چلے جاتے، بس مسجد ہی ان کا گھر تھا، وہ وہاں لیٹ جاتے، ایک رات کو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور ان کو مسجد زمین پر لیٹے ہوئے پایا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اپنے پاؤں مبارک سے ان کو ذرا دبایا، وہ سیدھے ہو کر بیٹھ گئے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان سے فرمایا: میںتمہیں یہاں سوتے دیکھ رہاہوں؟ سیدنا ابو ذر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: اللہ کے رسول! کیا میر ااس کے سوا کوئی اور گھر ہے؟ میں یہاں نہ سوؤں تو کہاں سوؤں؟ اللہ کے رسول ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم ان کے پاس بیٹھ گئے اور ان سے فرمایا: اس وقت تیرا کیا حال ہوگا، جب لوگ تجھے یہاں سے نکال دیں گے؟ انہوں نے کہا: میں شام کی طرف چلا جاؤں گا، کیونکہ شام ارض ہجرت ہے، ارض محشراور انبیائے کرام کا علاقہ ہے، اس طرح میں وہاں کا باشندہ بن جاؤںـ گا۔ آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب لوگ تجھے شام سے بھی نکال دیں گے تو تمہارا کیا حال ہوگا؟ انہوں نے کہا: تب میں مدینہ کی طرف واپس آجاؤں گا، یہی میرا گھر اور یہی میرا ٹھکانہ ہوگا، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جب لوگ تمہیں دوسری مرتبہ یہاں سے بھی نکال دیں گے تو تمہارا کیا حال ہوگا؟ انہوں نے کہا: تب میں اپنی تلوار اٹھالوں گا اور مرتے دم تک اپنا دفاع کروں گا، ان کی یہ بات سن کر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم مسکر ادئیے اور اپنا ہاتھ مبارک ان پر رکھا اور فرمایا: کیا میں تمہیں اس سے بہتر کام نہ بتلا دوں؟ انہوںنے کہا: اے اللہ کے نبی! ضرور فرمائیں، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: وہ تمہیں جہاں لے کر جائیں، ان کے ساتھ چلتے رہنا، یہاں تک کہ اسی حالت میں تم مجھ سے آ ملنا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12267)
Background
Arabic

Urdu

English