Blog
Books



۔ (۱۲۲۹۰)۔ عَنْ زَیْدِ بْنِ أَرْقَمَ، قَالَ: کَانَ لِنَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم أَبْوَابٌ شَارِعَۃٌ فِی الْمَسْجِدِ، قَالَ: فَقَالَ یَوْمًا: ((سُدُّوا ہٰذِہِ الْأَبْوَابَ إِلَّا بَابَ عَلِیٍّ۔)) قَالَ: فَتَکَلَّمَ فِی ذٰلِکَ النَّاسُ، قَالَ: فَقَامَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم فَحَمِدَ اللّٰہَ تَعَالٰی وَأَثْنٰی عَلَیْہِ ثُمَّ قَالَ: ((أَمَّا بَعْدُ! فَإِنِّی أَمَرْتُ بِسَدِّ ہٰذِہِ الْأَبْوَابِ إِلَّا بَابَ عَلِیٍّ، وَقَالَ فِیہِ قَائِلُکُمْ، وَإِنِّی وَاللّٰہِ! مَا سَدَدْتُ شَیْئًا، وَلَا فَتَحْتُہُ وَلٰکِنِّی أُمِرْتُ بِشَیْئٍ فَاتَّبَعْتُہُ۔)) (مسند احمد: ۱۹۵۰۲)
سیدنا زید بن ارقم ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے مروی ہے کہ کچھ صحابہ کے گھروں کے دروازے مسجد میں کھلتے تھے، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ایک دن فرمایا: علی کے دروازے کے سوا باقی سب دروازے بند کردو۔ لوگوں نے اس بارے میں باتیں کیں تو رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے اللہ تعالیٰ کی حمد وثناکی اور پھر فرمایا: أَمَّا بَعْدُ! میں نے حکم دیا ہے کہ یہ تمام دروازے بند کر دئیے جائیں، ما سواے علی کے دروازے کے، تم میں سے بعض باتیں بنانے والوں نے کچھ باتیں بنائی ہیں، اللہ کی قسم! میں نے خود کسی چیز کو نہ بند کہا ہے اور نہ کھولا ہے، مجھے تو بس جو حکم ملا ہے، میں اسی کی ابتاع کی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12290)
Background
Arabic

Urdu

English