۔ (۱۲۲۹۴)۔ عَنْ أَبِی إِسْحَاقَ، عَنْ حُبْشِیِّ بْنِ جُنَادَۃَ، قَالَ یَحْیَی بْنُ آدَمَ: السَّلُولِیُّ،ٔ وَکَانَ قَدْ شَہِدَ یَوْمَ حَجَّۃِ الْوَدَاعِ، قَالَ: قَالَ
رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((عَلِیٌّ مِنِّی وَأَنَا مِنْہُ، وَلَا یُؤَدِّی عَنِّی إِلَّا أَنَا أَوْ عَلِیٌّ۔)) وَقَالَ ابْنُ أَبِی بُکَیْرٍ: ((لَا یَقْضِی عَنِّی دَیْنِی إِلَّا أَنَا أَوْ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہ۔)) (مسند احمد: ۱۷۶۴۵)
سیدنا یحییٰ بن آدم سلولی رضی اللہ عنہ ، جو کہ حجۃ الوداع کے موقع پر حاضرتھے، سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: علی مجھ سے ہے اور میں علی سے ہوں، میری طرف سے ادائیگی یا تو میں خود کروں گا، یا علی کرے گا۔ ابن ابی بکیر کی روایت کے الفاظ یہ ہیں: میرا قرضہ میں خود ادا کروں گا یا میری طرف سے علی ادا کرے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12294)