۔ (۱۲۳۱۵)۔ عَنْ مُوسَی الْجُہَنِیِّ قَالَ: دَخَلْتُ عَلٰی فَاطِمَۃَ بِنْتِ عَلِیٍّ فَقَالَ لَہَا رَفِیقِی أَبُو سَہْلٍ: کَمْ لَکِ؟ قَالَتْ: سِتَّۃٌ وَثَمَانُونَ سَنَۃً، قَالَ: مَا سَمِعْتِ مِنْ أَبِیکِ شَیْئًا؟ قَالَتْ: حَدَّثَتْنِی أَسْمَائُ بِنْتُ عُمَیْسٍ
أَنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم قَالَ لِعَلِیٍّ: ((أَنْتَ مِنِّی بِمَنْزِلَۃِ ہَارُونَ مِنْ مُوسٰی إِلَّا أَنَّہُ لَیْسَ بَعْدِی نَبِیٌّ۔)) (مسند احمد: ۲۷۶۲۱)
موسیٰ جہنی سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں فاطمہ بنت علی کی خدمت میں گیا،میرے رفیق ابو سہل نے ان سے کہا: آپ کی عمر کتنی ہے؟ انہوںنے کہا: چھیاسی برس، ابو سہل نے کہا: آپ نے اپنے والد (سیدنا علی رضی اللہ عنہ ) کے بارے میں کیا کچھ سنا ہے؟ انہوں نے کہا: سیدہ اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تمہارا مجھ سے وہی مقام ہے، جو ہارون علیہ السلام کا موسی علیہ السلام سے تھا، الایہ کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12315)