Blog
Books



۔ (۱۲۳۱۷)۔ حَدَّثَنَا زَیْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِی الْحُسَیْنُ بْنُ وَاقِدٍ، حَدَّثَنِی عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ بُرَیْدَۃَ، حَدَّثَنِی أَبِی بُرَیْدَۃُ: قَالَ: حَاصَرْنَا خَیْبَرَ فَأَخَذَ اللِّوَائَ أَبُو بَکْرٍ فَانْصَرَفَ وَلَمْ یُفْتَحْ لَہُ، ثُمَّ أَخَذَہُ مِنْ الْغَدِ فَخَرَجَ فَرَجَعَ وَلَمْ یُفْتَحْ لَہُ، وَأَصَابَ النَّاسَ یَوْمَئِذٍ شِدَّۃٌ وَجَہْدٌ، فقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم : رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((إِنِّی دَافِعٌ اللِّوَائَ غَدًا إِلٰی رَجُلٍ یُحِبُّہُ اللّٰہُ وَرَسُولُہُ، وَیُحِبُّ اللّٰہَ وَرَسُولَہُ، لَا یَرْجِعُ حَتّٰییُفْتَحَ لَہُ۔)) فَبِتْنَا طَیِّبَۃً أَنْفُسُنَا أَنَّ الْفَتْحَ غَدًا، فَلَمَّا أَنْ أَصْبَحَ رَسُولُ اللّٰہِ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم صَلَّی الْغَدَاۃَ ثُمَّ قَامَ قَائِمًا فَدَعَا بِاللِّوَائِ، وَالنَّاسُ عَلٰی مَصَافِّہِمْ، فَدَعَا عَلِیًّا وَہُوَ أَرْمَدُ، فَتَفَلَ فِی عَیْنَیْہِ، وَدَفَعَ إِلَیْہِ اللِّوَائَ، وَفُتِحَ لَہُ، قَالَ بُرَیْدَۃُ: وَأَنَا فِیمَنْ تَطَاوَلَ لَہَا۔ (مسند احمد: ۲۳۳۸۱)
سیدنابریدہ اسلمی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: ہم نے خیبر کا محاصرہ کیا، جھنڈا سیدنا ابوبکر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے ہاتھ میں تھا، وہ واپس آ گئے اور فتح نہیں ہوئی، دوسرے دن پھر جھنڈا ان ہی کے پاس رہا، اس دن بھی وہ لوٹ آئے اور فتح نہ ہو سکی، اس روز لوگوں کو کافی تکلیف اور مشقت کا سامنا کرنا پڑا، رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: میں کل یہ جھنڈا ایسے آدمی کے حوالے کروں گا کہ اللہ اور اس کے رسول اس سے محبت کرتے ہیں اور وہ اللہ اور اس کے رسول سے محبت کرتا ہے، و ہ فتح کے بغیر واپس نہیں آئے گا۔ ہم نے خوشی خوشی میں رات گزاری کہ کل فتح ہو جائے گی، جب صبح کے وقت رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے نماز پڑھائی تو آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کھڑے ہوئے اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے جھنڈا منگوایا، لوگ صفوں میں بیٹھے رہے، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو بلوایا، ان کی آنکھیں دکھتی تھیں، آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کی آنکھوں میں اپنا لعاب مبارک لگایا اور جھنڈا ان کے حوالے کیا، ان کے ہاتھوں فتح نصیب ہوئی۔ سیدنا بریدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کہتے ہیں: جھنڈا حاصل کرنے کی خواہش میں جن لوگوں نے گردنیں اٹھائی ہوئی تھیں، میں بھی انہی میںشامل تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12317)
Background
Arabic

Urdu

English