۔ (۱۲۳۱۸)۔ وَعَنْ اَبِیْ سَعِیدٍ الْخُدْرِیَّیَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَخَذَ الرَّایَۃَ فَہَزَّہَا، ثُمَّ قَالَ: ((مَنْ یَأْخُذُہَا بِحَقِّہَا؟)) فَجَائَ فُلَانٌ فَقَالَ: أَنَا، قَالَ: ((أَمِطْ۔)) ثُمَّ جَائَ رَجُلٌ، فَقَالَ: ((أَمِطْ۔)) ثُمَّ قَالَ النَّبِیُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((وَالَّذِی کَرَّمَ وَجْہَ مُحَمَّدٍ لَأُعْطِیَنَّہَا رَجُلًا لَا یَفِرُّ ہَاکَ، یَا عَلِیُّ!)) فَانْطَلَقَ حَتّٰی فَتَحَ اللّٰہُ عَلَیْہِ خَیْبَرَ وَفَدَکَ، وَجَائَ بِعَجْوَتِہِمَا وَقَدِیدِہِمَا، قَالَ مُصْعَبٌ: بِعَجْوَتِہَا وَقَدِیدِہَا۔ (مسند احمد: ۱۱۱۳۹)
سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جھنڈا پکڑ کر لہرایا اور فرمایا: کون ہے جو اس جھنڈے کو لے کر اس کا حق ادا کرے گا؟ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا: جی میں ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ہٹ جاؤ۔ پھر ایک اور آدمی آیا ، لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تم بھی ہٹ جاؤ۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس ذات کی قسم جس نے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چہرے کو عزت سے نوازا ہے، میں یہ جھنڈا ایسے آدمی کو دوں گا، جو میدان جنگ سے فرار نہیں ہوگا، اے علی! یہ لو جھنڈا۔ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ جھنڈا تھامے روانہ ہو گئے تاآنکہ اللہ تعالیٰ نے ان کے ہاتھوں خیبر اور فدک فتح کرا دیا اور وہ وہاں کی عجوہ نامی کھجور اور دھوپ میں خشک کیا ہوا گوشت لے کر واپس لوٹے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12318)