۔ (۱۲۳۲۳)۔ (وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: قُلْتُ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِذَا بَعَثْتَنِی أَکُونُ کَالسِّکَّۃِ الْمُحْمَاۃِ أَمِ الشَّاہِدُ یَرٰی مَا لَا یَرَی الْغَائِبُ، قَالَ: ((الشَّاہِدُ یَرٰی مَا لَا یَرَی الْغَائِبُ۔)) (مسند احمد: ۶۲۸)
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے کہا: اے اللہ کے رسول!جب آپ مجھے بھیج ہی رہے ہیں تو اب میں (آپ کے حکم پر عمل کرنے کے لیے) گرم سکّہ کی طرح بن جاؤں یا ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ایسا حاضر جو کہ وہ کچھ دیکھ رہا ہے جسے غائب نہیں دیکھ سکتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12323)