۔ (۱۲۳۲۵)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ أَبِی طَالِبٍ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ قَالَ: دَعَانِی رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((إِنَّ فِیکَ مِنْ عِیسٰی مَثَلًا، أَبْغَضَتْہُ یَہُودُ حَتَّی بَہَتُوا أُمَّہُ، وَأَحَبَّتْہُ النَّصَارٰی حَتّٰیأَنْزَلُوہُ بِالْمَنْزِلِ الَّذِی لَیْسَ بِہِ۔)) اَلَا وَإِنَّہُ یَہْلِکُ فِیَّ اثْنَانِ مُحِبٌّ یُقَرِّظُنِی بِمَا لَیْسَ فِیَّ، وَمُبْغِضٌ یَحْمِلُہُ شَنَآنِی عَلٰی أَنْ یَبْہَتَنِی، أَلَا إِنِّی لَسْتُ بِنَبِیٍّ وَلَا یُوحٰی إِلَیَّ وَلٰکِنِّی أَعْمَلُ بِکِتَابِ اللّٰہِ وَسُنَّۃِ نَبِیِّہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا اسْتَطَعْتُ، فَمَا أَمَرْتُکُمْ مِنْ طَاعَۃِ اللّٰہِ فَحَقٌّ عَلَیْکُمْ طَاعَتِی فِیمَا أَحْبَبْتُمْ وَکَرِہْتُمْ۔)) (مسند احمد: ۱۳۷۷)
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے بلا کر فرمایا: تم عیسیٰ علیہ السلام کے مشابہہ ہو، یہود کو ان سے اس قدر بغض تھاکہ انہوں نے ان کی والدہ پر بہتان لگادیا اور نصاریٰ نے ان سے اس قدر محبت کی کہ انہیں وہ درجہ دے دیا، جس پر وہ فائز نہیں تھے۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: خبردار! دو قسم کے لوگ میری وجہ سے ہلاکت سے دوچار ہوںگے، ایک تو مجھ سے محبت کرنے والے، وہ فرط محبت میںمیرے متعلق ایسی ایسی باتیں کریں گے، جو درحقیقت مجھ میں نہیں ہیں اور دوسرے مجھ سے بغض رکھنے والے، وہ میری مخالفت میں آکر مجھ پر الزامات لگانے سے بھی نہیں چوکیں گے، خبردار! میں نہ نبی ہوں اور نہ میری طرف وحی آتی ہے، البتہ میں اللہ کی کتاب اور اس کے نبی کی سنت کے مطابق عمل کرنے کی حتی الامکان کوشش کرتا ہوں، پس میں جب تک تمہیں اللہ کی اطاعت کا حکم دوں تو تمہیں اچھا لگے یا نہ لگے اس بارے میں میرے حکم کی تعمیل تم پر لازم ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12325)