Blog
Books



۔ (۱۲۳۲۸)۔ عَنْ طَارِقِ بْنِ شِہَابٍ قَالَ: شَہِدْتُ عَلِیًّا ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ ‌ وَہُوَ یَقُولُ عَلَی الْمِنْبَرِ: وَاللّٰہِ مَا عِنْدَنَا کِتَابٌ نَقْرَؤُہُ عَلَیْکُمْ إِلَّا کِتَابَ اللّٰہِ تَعَالٰی وَہٰذِہِ الصَّحِیفَۃَ مُعَلَّقَۃً بِسَیْفِہِ، أَخَذْتُہَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہَا فَرَائِضُ الصَّدَقَۃِ، مُعَلَّقَۃً بِسَیْفٍ لَہُ حِلْیَتُہُ حَدِیدٌ أَوْ قَالَ: بَکَرَاتُہُ حَدِیدٌ أَیْ حِلَقُہُ۔ (مسند احمد: ۷۸۲)
طارق بن شہاب سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: میں سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کے پاس تھا، وہ منبر پر کہہ رہے تھے: اللہ کی قسم! ہمارے پاس اللہ کی کتاب کے سوا کوئی کتاب یا تحریر نہیں، جو ہم تم لوگوں کے سامنے پڑھیں اور ایک یہ صحیفہ ہے، جو تلوار کے ساتھ معلق ہے، اس کے بارے میں انھوں نے کہا: یہ صحیفہ میںنے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم سے لیا ہے، اس میں زکوٰۃ کے جانوروں کی عمروں کا بیان ہے، و ہ صحیفہ جس تلوار کے ساتھ معلق تھا ا س کے حلقے لوہے کے تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12328)
Background
Arabic

Urdu

English