Blog
Books



۔ (۱۲۳۳۶)۔ (وَعَنْہَا مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ بِنَحْوِہٖوَفِیْہِ) فَقَالَ: أَوْصَانِی خَلِیلِی وَابْنُ عَمِّکِ یَعْنِی رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ((سَتَکُونُ فِتَنٌ وَفُرْقَۃٌ، فَإِذَا کَانَ ذَلِکَ فَاکْسِرْ سَیْفَکَ، وَاتَّخِذْ سَیْفًا مِنْ خَشَبٍ۔)) فَقَدْ وَقَعَتْ الْفِتْنَۃُ وَالْفُرْقَۃُ وَکَسَرْتُ سَیْفِی وَاتَّخَذْتُ سَیْفًا مِنْ خَشَبٍ، وَأَمَرَ أَہْلَہُ حِینَ ثَقُلَ أَنْ یُکَفِّنُوہُ، وَلَا یُلْبِسُوہُ قَمِیصًا، قَالَ: فَأَلْبَسْنَاہُ قَمِیصًا، فَأَصْبَحْنَا وَالْقَمِیصُ عَلَی الْمِشْجَبِ۔ (مسند احمد: ۲۰۹۴۷)
۔ (تیسری سند) سیدنا اہبان ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ نے کہا: میرے خلیل اور آپ کے چچا زاد یعنی رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے مجھے وصیت کرتے ہوئے فرمایا تھا: عنقریب فتنے اور اختلافات رونما ہوں گے، جب ایسے حالات پیدا ہوجائیں تو اپنی تلوار توڑ کر لکڑی کی تلوار بنا لینا۔ اور جب میرے والد زیاد ہ بیمار ہوئے تو انہوں نے اپنے اہل خانہ کو حکم دیا کہ جب وہ ان کو کفن دیں تو قمیص نہ پہنائیں، لیکن ہم نے انہیں قمیص پہنا دی، جب صبح ہوئی تو ہم نے دیکھا کہ وہ قمیص کھونٹی پر لٹکی ہوئی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12336)
Background
Arabic

Urdu

English