۔ (۱۲۳۳۸)۔ عَنْ قَیْسِ بْنِ عُبَادٍ قَالَ: قُلْتُ لِعَلِیٍّ: أَرَأَیْتَ مَسِیرَکَ ہٰذَا عَہْدٌ، عَہِدَہُ إِلَیْکَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَمْ رَأْیٌ رَأَیْتَہُ، قَالَ: مَا تُرِیدُ إِلٰی ہٰذَا؟ قُلْتُ: دِینَنَا دِینَنَا، قَالَ: مَا عَہِدَ إِلَیَّ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فِیہِ شَیْئًا وَلٰکِنْ رَأْیٌ رَأَیْتُہُ۔ (مسند احمد: ۱۲۷۱)
قیس بن عبادسے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے سید نا علی رضی اللہ عنہ سے گزارش کی کہ آپ جس راہ پر چل رہے ہیں، اس بارے میں آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف سے کوئی حکم ہوا تھا یا یہ آپ کی اپنی رائے ہے؟ انہوں نے کہا: تمہیں اس سے کیا؟ میں نے کہا:ہمارا دین ہے، یہ ہمارے دین کی بات ہے، یہ ایسی ویسی چیز نہیں ہے، انہوں نے کہا: اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے کچھ نہیں فرمایا، بس یہ میری اپنی رائے ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12338)