۔ (۱۲۳۳۹)۔ عَنِ الْحَکَمِ قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا وَائِلٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَ عَلِیٌّ عَمَّارًا وَالْحَسَنَ إِلَی الْکُوفَۃِ لِیَسْتَنْفِرَاہُمْ، فَخَطَبَ عَمَّارٌ فَقَالَ: إِنِّی لَأَعْلَمُ أَنَّہَا زَوْجَتُہُ فِی الدُّنْیَا وَالْآخِرَۃِ، وَلٰکِنَّ اللّٰہَ عَزَّ وَجَلَّ ابْتَلَاکُمْ لِتَتَّبِعُوہُ أَوْ إِیَّاہَا۔ (مسند احمد: ۱۸۵۲۱)
ابو وائل سے مروی ہے کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمار رضی اللہ عنہ اور سیدنا حسن رضی اللہ عنہما کو کوفہ کی طرف روانہ کیا تاکہ وہ لوگوں کو لڑائی کے لیے نکلنے پر آمادہ کریں، تو سیدنا عمار رضی اللہ عنہ نے خطبہ دیا اور کہا: میں جانتا ہوں کہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا دنیا و آخرت میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زوجہ ہیں، لیکن اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس موقع پر آزمایا ہے کہ تم سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ساتھ دیتے ہو یا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12339)