Blog
Books



۔ (۱۲۳۴۸)۔ عَنْ أَبِی غَادِیَۃَ قَالَ: قُتِلَ عَمَّارُ بْنُ یَاسِرٍ فَأُخْبِرَ عَمْرُو بْنُ الْعَاصِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((إِنَّ قَاتِلَہُ وَسَالِبَہُ فِی النَّارِ۔)) فَقِیلَ لِعَمْرٍو: فَإِنَّکَ ہُوَ ذَا تُقَاتِلُہُ، قَالَ: إِنَّمَا قَالَ: ((قَاتِلَہُ وَسَالِبَہُ۔)) (مسند احمد: ۱۷۹۲۹)
ابو غادیہ کہتے ہیں: جب سیدنا عمار بن یاسر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ شہید ہو گئے اور لوگوں نے سیدنا عمرو بن عاص ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کو اس کی اطلاع دی تو انہوں نے کہا: میں نے سنا کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ان کو قتل کرنے والا اور ان کے قتل کے بعد ان کے سامان کو قبضہ میں لینے والا جہنم میں جائے گا۔ کسی نے سیدنا عمر و ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ سے کہا: تم خود بھی تو ان ہی سے لڑ رہے ہیں؟ انہوں نے جواباً کہا کہ رسول اکرم ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کے قاتل اور ان کا مال قبضہ میں کر لینے والے کے حق میں یہ فرمایا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12348)
Background
Arabic

Urdu

English