۔ (۱۲۳۵۷)۔ عَنْ أَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ عَنِ النَّبِیِّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نَحْوُہُ وَزَادَ بَعْدَ قَوْلِہِ: ((سَبَقَ الْفَرَثَ وَالدَّمَ۔)) مِنْہُمْ رَجُلٌ أَسْوَدُ فِی إِحْدٰییَدَیْہِ أَوْ قَالَ إِحْدٰی ثَدْیَیْہِ مِثْلُ ثَدْیِ الْمَرْأَۃِ، أَوْ مِثْلُ الْبَضْعَۃِتَدَرْدَرُ،یَخْرُجُونَ عَلٰی حِینِ فَتْرَۃٍ مِنَ النَّاسِ، فَنَزَلَتْ فِیہِمْ: {وَمِنْہُمْ مَنْ یَلْمِزُکَ فِی الصَّدَقَاتِ} الْآیَۃَ، قَالَ أَبُو سَعِیدٍ: أَشْہَدُ أَنِّی سَمِعْتُ ہَذَا مِنْ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، وَأَشْہَدُ أَنَّ عَلِیًّا حِینَ قَتَلَہُ وَأَنَا مَعَہُ جِیئَ بِالرَّجُلِ عَلَی النَّعْتِ، الَّذِی نَعَتَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسند احمد: ۱۱۵۵۸)
سیدناابو سعید خدری رضی اللہ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت کی ہے اس میں یہ بھی ہے کہ ان لوگوں میں ایک آدمی سیاہ فام ہوگا جس کا ایک بازو عورت کے پستان کی مانند ہوگا، یا یوں فرمایا کہ اس کا ایک باز و گوشت کے لوتھڑے کی مانند ہوگا اور حرکت کرتا ہوگا، یہ لوگ ایک زمانے1 میں نکلیں گے، انہی لوگوں کے بارے میں یہ آیات نازل ہوئی: {وَمِنْہُمْ مَنْ یَلْمِزُکَ فِی الصَّدَقَاتِ}… اور ان میں کچھ لوگ صدقات کی تقسم میں آپ پر طعنہ زنی کرتے ہیں۔ سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ نے کہا: میں گواہی دیتا ہوں کہ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے سنی ہے اور میں گواہی دیتا ہوں کہ جب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اسے قتل کیا تو میں اس وقت ان کے ساتھ تھا اور وہ آدمی ویسا ہی تھاجیسا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بیان فرمایا تھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12357)