۔ (۱۲۳۶۴)۔ عَنْ یَزِیدَ الْفَقِیرِ، قَالَ: قُلْتُ لِأَبِی سَعِیدٍ الْخُدْرِیِّ: إِنَّ مِنَّا رِجَالًا ہُمْ أَقْرَؤُنَا لِلْقُرْآنِ وَأَکْثَرُنَا صَلَاۃً، وَأَوْصَلُنَا لِلرَّحِمِ، وَأَکْثَرُنَا صَوْمًا، خَرَجُوْا عَلَیْنَا بِأَسْیَافِہِمْ، فَقَالَ أَبُو سَعِیدٍ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((یَخْرُجُ قَوْمٌ یَقْرَئُ وْنَ الْقُرْآنَ لَا یُجَاوِزُ حَنَاجِرَہُمْ، یَمْرُقُونَ مِنْ الدِّینِ کَمَا یَمْرُقُ السَّہْمُ مِنَ الرَّمِیَّۃِ۔)) (مسند احمد: ۱۱۵۰۸)
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، انھوں نے کہا: ہم میں سے کچھ لوگ بہت زیادہ قرآن پڑھتے تھے، نماز ادا کرتے تھے، سب سے بڑھ کر صلہ رحمی کرتے اور روزے رکھتے تھے اوروہی تلواریں نکال کر ہمارے خلاف نکل آئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کے بارے میں فرمایا: کچھ لوگ ظاہر ہوں گے، وہ قرآن پڑھیں گے، لیکن قرآن ا ن کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے یوں نکل جائیں گے، جیسے تیر تیزی کے ساتھ شکار میں سے صاف نکل جاتا ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12364)