Blog
Books



۔ (۱۲۳۹۲)۔ عَنْ زُہَیْرِ بْنِ الْأَقْمَرِ قَالَ: بَیْنَمَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِیٍّیَخْطُبُ بَعْدَمَا قُتِلَ عَلِیٌّ رَضِیَ اللّٰہُ عَنْہُ، إِذْ قَامَ رَجُلٌ مِنْ الْأَزْدِ آدَمُ طُوَالٌ، فَقَالَ: لَقَدْ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَاضِعَہُ فِی حَبْوَتِہِ، یَقُولُ: ((مَنْ أَحَبَّنِی فَلْیُحِبَّہُ، فَلْیُبَلِّغِ الشَّاہِدُ الْغَائِبَ۔)) وَلَوْلَا عَزْمَۃُ رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا حَدَّثْتُکُمْ۔ (مسند احمد: ۲۳۴۹۴)
زہیربن اقمر سے مروی ہے کہ سیدنا علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی شہادت کے بعد ایک دن سیدنا حسن بن علی ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ خطاب کر رہے تھے کہ بنواز د کے ایک آدمی نے کھڑے ہو کر کہا: میں نے دیکھا ہے کہ رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے ان کو اپنی گود میں بٹھایا ہوا تھا اور آپ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: جسے مجھ سے محبت ہے، وہ اس سے بھی محبت کرے،جو لو گ یہاں موجود ہیں وہ یہ بات ان لوگوں تک پہنچا دیں، جو یہاں نہیں ہیں۔ اگر رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کی طرف سے یہ تاکید نہ ہوتی تومیں تمہیں یہ حدیث نہ سناتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12392)
Background
Arabic

Urdu

English