۔ (۱۲۳۹۴)۔ عَنْ أَبِی مُوسٰی وَیُقَالُ لَہُ: إِسْرَائِیلُ، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا بَکْرَۃَ، وَقَالَ سُفْیَانُ مَرَّۃً: عَنْ أَبِی بَکْرَۃَ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ عَلَی الْمِنْبَرِ وَحَسَنٌ عَلَیْہِ السَّلَامُ
مَعَہُ وَہُوَ یُقْبِلُ عَلَی النَّاسِ مَرَّۃً وَعَلَیْہِ مَرَّۃً وَیَقُولُ: ((إِنَّ ابْنِی ہٰذَا سَیِّدٌ، وَلَعَلَّ اللّٰہَ تَبَارَکَ وَتَعَالٰی أَنْ یُصْلِحَ بِہِ بَیْنَ فِئَتَیْنِ مِنَ الْمُسْلِمِیْنَ۔)) (مسند احمد: ۲۰۶۶۳)
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منبر پر تشریف فرما تھے اور سیدنا حسن علیہ السلام بھی آپ کے ہمراہ تھے، آپ ایک بار لوگوں کی طرف دیکھتے اور ایک بار ان پر نظر ڈالتے اور فرماتے تھے: میرا یہ بیٹا سردار ہوگا اور امید ہے کہ اللہ تبارک و تعالیٰ ا س کے ذریعے مسلمانوں کے دو گروہوں میں صلح کرائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12394)