۔ (۱۲۴۰۰)۔ عَنْ عُمَیْرِ بْنِ إِسْحَاقَ، قَالَ: کُنْتُ مَعَ الْحَسَنِ بْنِ عَلِیٍّ فَلَقِیَنَا أَبُو ہُرَیْرَۃَ، فَقَالَ: أَرِنِی أُقَبِّلْ مِنْکَ حَیْثُ رَأَیْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یُقَبِّلُ، قَالَ: فَقَالَ: بِالْقَمِیصَۃِ، قَالَ: فَقَبَّلَ سُرَّتَہُ۔ (مسند احمد: ۷۴۵۵)
عمیر بن اسحاق سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں:میں سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھا کہ ہم سے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ آملے اور انہوں نے لپا: حسن! مجھے اجازت دیں کہ میں آپ کے اس مقام کو بوسہ دوں، جس مقام پر میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بوسہ دیتے دیکھا ہے، پھر انہوں نے ان کی قمیص اوپر اٹھا کر ان کی ناف پر بوسہ دیا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12400)