۔ (۱۲۴۰۴)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ قَالَ:
کَانَتْ فَاطِمَۃُ تَنْقُزُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِیٍّ، وَتَقُولُ: بِأَبِی شَبَہُ النَّبِیِّ لَیْسَ شَبِیہًا بِعَلِیٍّ۔ (مسند احمد: ۲۶۹۵۴)
ابن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ جب سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا ،سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ کو پیار و محبت سے اچھالتیں تو کہا کرتی تھیں: میرا باپ قربان، یہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے مشابہ ہے، سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے مشابہ نہیں ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12404)