۔ (۱۲۴۰۶)۔ عَنْ أَبِی ہُرَیْرَۃَ قَالَ: خَرَجَ عَلَیْنَا رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَمَعَہُ حَسَنٌ وَحُسَیْنٌ، ہٰذَا عَلٰی عَاتِقِہِ وَہٰذَا عَلٰی عَاتِقِہِ، وَہُوَ یَلْثِمُ ہٰذَا مَرَّۃً وَیَلْثِمُ ہٰذَا مَرَّۃً حَتَّی انْتَہٰی إِلَیْنَا، فَقَالَ لَہُ رَجُلٌ: یَا رَسُولَ اللّٰہِ! إِنَّکَ تُحِبُّہُمَا، فَقَالَ: ((مَنْ أَحَبَّہُمَا فَقَدْ أَحَبَّنِی، وَمَنْ اَبْغَضَہُمَا فَقَدْ اَبْغَضَنِیْ۔)) (مسند احمد: ۹۶۷۱)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمارے ہاں تشریف لائے،اس وقت آپ نے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ کو ایک کندھے پر اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کو دوسرے کندھے پر اٹھایا ہوا تھا، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کبھی اس کا بوسہ لیتے اور کبھی اُس کا، یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم چلتے چلتے ہمارے پاس آگئے، ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول! کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوان دونوں سے محبت ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جسے ان دونوں سے محبت ہے،اسے مجھ سے محبت ہے اور جس نے ان دونوں سے بغض رکھا، اس نے مجھ سے بغض رکھا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12406)