۔ (۱۲۴۰۹)۔ عَنْ سَعِیدِ بْنِ أَبِی رَاشِدٍ، عَنْ یَعْلَی الْعَامِرِیِّ أَنَّہُ جَائَ حَسَنٌ وَحُسَیْنٌ رَضِیَ اللّٰہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا یَسْتَبِقَانِ إِلٰی رَسُولِ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَضَمَّہُمَا إِلَیْہِ، وَقَالَ: ((إِنَّ الْوَلَدَ مَبْخَلَۃٌ مَجْبَنَۃٌ وَإِنَّ آخِرَ وَطْأَۃٍ وَطِئَہَا الرَّحْمَنُ عَزَّ وَجَلَّ بِوَجٍّ۔)) (مسند احمد: ۱۷۷۰۵)
یعلی عامری سے روایت ہے کہ سیدنا حسن اور سیدنا حسین رضی اللہ عنہما ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف دوڑتے ہوئے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان دونو ںکو اپنے ساتھ لگا لیا اور فرمایا: بے شک اولاد بخل اور بزدلی کا باعث بنتی ہے اور فتح مکہ کے بعد رحمان کی طرف سے مشرکین کی آخری گرفت غزوۂ طائف میں وادیٔ وج کے مقام پر ہوئی تھی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12409)