۔ (۱۲۴۱۷)۔ عَنْ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ بِشْرٍ الْخَثْعَمِیُّ، عَنْ أَبِیہِ أَنَّہُ سَمِعَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((لَتُفْتَحَنَّ الْقُسْطَنْطِینِیَّۃُ فَلَنِعْمَ الْأَمِیرُ أَمِیرُہَا، وَلَنِعْمَ الْجَیْشُ ذٰلِکَ الْجَیْشُ۔)) قَالَ: فَدَعَانِی مَسْلَمَۃُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِکِ فَسَأَلَنِی فَحَدَّثْتُہُ فَغَزَا الْقُسْطَنْطِینِیَّۃَ۔ (مسند احمد: ۱۹۱۶۵)
سیدنا بشر خثعمی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: قسطنطنیہ ضرور فتح ہوگا، تو اس کا امیر بہترین امیر ہو گا اور وہ لشکر بہترین لشکر ہوگا۔ وہ کہتے ہیں: مسلمہ بن عبدالملک نے مجھے بلو ا کر اس بارے میں پوچھاتو میں نے انہیں یہ حدیث بیان کی، سو وہ قسطنطنیہ پر حملہ آور ہوئے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12417)