۔ (۱۲۵۰) عَنِ ابْنِ عُمَرَ رضی اللہ عنہما قَالَ قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم : ((یَغْفِرُ اللّٰہُ لِلْمُؤَذِّنِ مَدَّ صَوْتِہِ وَیَشْہَدُ لَہُ کُلُّ رَطْبٍ َویَابِسٍ سَمِعَ صَوْتَہُ۔)) (مسند احمد: ۶۲۰۱)
سیّدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اللہ تعالیٰ مؤذن کو اس کی آواز کے پھیلاؤ کے برابر بخشتا ہے اور اس کے لیے اس کی آواز سننے والی ہر تر اور خشک چیز گواہی دیتی ہے۔
Musnad Ahmad, Hadith(1250)