۔ (۱۲۴۲۲)۔ عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: أُتِیَ عُبَیْدُ اللّٰہِ بْنُ زِیَادٍ بِرَأْسِ الْحُسَیْنِ رضی اللہ عنہ ، فَجُعِلَ فِی طَسْتٍ، فَجَعَلَ یَنْکُتُ عَلَیْہِ، وَقَالَ فِی حُسْنِہِ شَیْئًا، فَقَالَ أَنَسٌ: إِنَّہُ کَانَ أَشْبَہَہُمْ
بِرَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ، وَکَانَ مَخْضُوبًا بِالْوَسْمَۃِ۔ (مسند احمد: ۱۳۷۸۴)
انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ عبیداللہ بن زیاد کے پاس سیدنا حسین رضی اللہ عنہ کا سرلایاگیا، وہ ایک تھال میں رکھا ہوا تھا، تو وہ اپنی لاٹھی سے مارنے لگا اور اس نے ان کے حسن کے بارے میں کچھ نازیبا الفاظ بھی کہے، سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ سب لوگوں سے زیادہ مشابہت رکھتے تھے، ان کے بال وسمہ سے رنگین تھے۔
Musnad Ahmad, Hadith(12422)