۔ (۱۲۴۳۰)۔ عَنْ أُسَامَۃَ بْنِ زَیْدٍ، أَنَّ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم أَشْرَفَ عَلَی أُطُمٍ مِنْ آطَامِ الْمَدِینَۃِ، فَقَالَ: ((ہَلْ تَرَوْنَ مَا أَرٰی إِنِّی لَأَرٰی مَوَاقِعَ الْفِتَنِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۰۹۱)
سیدنا اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ منورہ کے ٹیلوں میں سے ایک ٹیلے کی طرف نظر ڈالی اور فرمایا: جو کچھ میں دیکھ رہا ہوں، کیا تمہیں بھی دکھائی دے رہا ہے؟ میں فتنوں اور مصیبتوں کے مقامات دیکھ رہا ہوں۔
Musnad Ahmad, Hadith(12430)