۔ (۱۲۴۳۵)۔ عَنْ عَلِیِّ بْنِ زَیْدٍ، أَخْبَرَنِی مَنْ سَمِعَ أَبَا ہُرَیْرَۃَیَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ یَقُولُ: ((لَیَرْعَفَنَّ عَلٰی مِنْبَرِی جَبَّارٌ مِنْ جَبَابِرَۃِ بَنِی أُمَیَّۃَیَسِیلُ رُعَافُہُ۔)) قَالَ: فَحَدَّثَنِی مَنْ رَأٰی عَمْرَو بْنَ سَعِیدِ بْنِ الْعَاصِ رَعَفَ عَلٰی مِنْبَرِ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حَتّٰی سَالَ رُعَافُہُ۔ (مسند احمد: ۱۰۷۷۴)
(وَعَنْہُ اَیْضًا) قَالَ: حَدَّثَنِیْ مَنْ سَمِعَ اَبَا ھُرَیْرَۃَیَقُوْلُ: سَمِعْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُوْلُ: ((لَیَرْتَقِیَنَّ جَبَّارٌ مِنْ جَبَابِرَۃِ بَنِیْ اُمَیَّۃَ عَلٰی مِنْبَرِیْ ہٰذَا۔)) (مسند احمد: ۸۹۸۸)
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس منبر پر فرماتے سنا ہے بنوامیہ کے ظالم حکمرانوں میں سے ایک ظالم کی نکسیر میرے منبر پر پھوٹے گی۔ علی بن زید کہتے ہیں: ایک آدمی، جس نے عمرو بن سعید کو دیکھا تھا، نے بتلایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے منبر پر عمرو بن سعید کی نکسیر پھوٹ پڑی تھی۔ علی بن زید سے یہ بھی روایت ہے، وہ کہتے ہیں:ایک آدمی نے مجھے بیان کیا کہ سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: بنوامیہ کا ایک ظالم حکمران میرے اس منبرپر چڑھے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12435)