۔ (۱۲۴۴۷)۔ عَنِ ابْنِ أَبِی مُلَیْکَۃَ، عَنْ عَائِشَۃَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ: ((لَوْ کَانَ عِنْدَنَا سَعَۃٌ لَہَدَمْتُ الْکَعْبَۃَ، وَلَبَنَیْتُہَا وَلَجَعَلْتُ لَہَا بَابَیْنِ بَابًا یَدْخُلُ النَّاسُ مِنْہُ وَبَابًایَخْرُجُونَ مِنْہُ۔)) قَالَتْ: فَلَمَّا وَلِیَ ابْنُ الزُّبَیْرِ ہَدَمَہَا فَجَعَلَ لَہَا بَابَیْنِ، قَالَتْ: فَکَانَتْ کَذٰلِکَ فَلَمَّا ظَہَرَ الْحَجَّاجُ عَلَیْہِ ہَدَمَہَا وَأَعَادَ بِنَائَ ہَا الْأَوَّلَ۔ (مسند احمد: ۲۵۵۶۲)
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر ہمارے اندر طاقت ہوتی تو میں کعبہ کو منہدم کر کے اس کی جدید تعمیر کرتا اور اس دو دروازے بناتا، ایک دروازے سے لوگ اندر داخل ہوتے اور دوسرے سے نکل جاتے۔ پھر جب سیدنا ابن زبیر رضی اللہ عنہ حکمران بنے تو انہوں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خواہش کے مطابق اسے منہدم کر کے اس کے دو دروازے بنائے، لیکن ان کے بعد جب حجاج کا دور آیا تو اس نے اسے دوبارہ منہدم کر کے اس کی سابقہ بنیادوں پر تعمیر کردی۔
Musnad Ahmad, Hadith(12447)