Blog
Books



۔ (۱۲۴۴۸)۔ عَنْ أَبِی قَزَعَۃَ أَنَّ عَبْدَ الْمَلِکِ بَیْنَمَا ہُوَ یَطُوفُ بِالْبَیْتِ إِذْ قَالَ: قَاتَلَ اللّٰہُ ابْنَ الزُّبَیْرِ حَیْثُیَکْذِبُ عَلٰی أُمِّ الْمُؤْمِنِینَیَقُولُ: سَمِعْتُہَا وَہِیَ تَقُولُ: إِنَّ رَسُولَ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ قَالَ: ((یَا عَائِشَۃُ! لَوْلَا حِدْثَانُ قَوْمِکِ بِالْکُفْرِ لَنَقَبْتُ الْبَیْتَ۔)) قَالَ أَبِی: قَالَ الْأَنْصَارِیُّ: ((لَنَقَضْتُ الْبَیْتَ حَتّٰی أَزِیدَ فِیہِ مِنْ الْحِجْرِ، فَإِنَّ قَوْمَکِ قَصَّرُوا عَنِ الْبِنَائِ۔)) فَقَالَ الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ اللّٰہِ بْنِ أَبِی رَبِیعَۃَ: لَا تَقُلْ ہٰذَا یَا أَمِیرَ الْمُؤْمِنِینَ، فَأَنَا سَمِعْتُ أُمَّ الْمُؤْمِنِینَ تُحَدِّثُ ہٰذَا، فَقَالَ: لَوْ کُنْتُ سَمِعْتُ ہٰذَا قَبْلَ أَنْ أَہْدِمَہُ لَتَرَکْتُہُ عَلٰی بِنَائِ ابْنِ الزُّبَیْرِ۔ (مسند احمد: ۲۶۶۸۱)
ابو قزعہ سے مروی ہے کہ عبدالملک بیت اللہ کا طواف کر رہا تھا، اس دوران اس نے کہا: اللہ تعالیٰ ابن زبیر کوہلاک کرے، وہ سیدہ عائشہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا پر جھوٹ باندھتا اور کہتا تھا کہ سیدہ نے رسول اللہ ‌صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: اگر تمہاری قوم نئی نئی کفر کو چھو ڑ کر مسلمان نہ ہوئی ہوتی تو میں بیت اللہ کو گرا کر حطیم میں سے کچھ حصہ ا س میں شامل کردیتا، تمہاری قوم قریش نے جب اسے تعمیر کیا تھا تو پور اتعمیر نہیں کر سکے تھے۔ اس کی یہ بات سن کر حارث بن عبداللہ بن ابی ربیعہ نے کہا: امیر المومنین! یہ بات نہ کہیں، میں نے خودسیدہ ‌رضی ‌اللہ ‌عنہا کو یہ حدیث بیان کرتے ہوئے سنا، عبد الملک نے کہا: اگر کعبہ کو گرانے سے پہلے میں نے یہ بات سنی ہوتی تو میں بیت اللہ کو ابن زبیر ‌رضی ‌اللہ ‌عنہ کی تعمیر پر باقی رہنے دیتا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12448)
Background
Arabic

Urdu

English