۔ (۱۲۴۵۱)۔ (وَعَنْہُ مِنْ طَرِیْقٍ آخَرَ) قَالَ کُنْتُ أَقُومُ عَلَی رَأْسِ الْمُخْتَارِ، فَلَمَّا عَرَفْتُ کَذِبَہُ ہَمَمْتُ أَنْ أَسُلَّ سَیْفِی، فَأَضْرِبَ عُنُقَہُ، فَذَکَرْتُ حَدِیثًا، حَدَّثَنَاہُ عَمْرُو بْنُ الْحَمِقِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم یَقُولُ: ((مَنْ أَمَّنَ رَجُلًا عَلٰی نَفْسِہِ فَقَتَلَہُ أُعْطِیَ لِوَائَ الْغَدْرِ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ۔)) (مسند احمد: ۲۲۲۹۴)
۔ (دوسری سند) رفاعہ کہتے ہیں:میں مختار کے سر پر کھڑا تھا،جب مجھے اس کے جھوٹا ہونے کا یقین ہوگیا تو میںنے ارادہ کیا کہ تلوار سونت کر اس کی گردن اڑا دوں، لیکن مجھے وہ حدیث یاد آگئی جو سیدنا عمرو بن حمق رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، انہوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: جو آدمی کسی کو اس کی جان کی امان دینے کے بعد اس کو قتل کر دے تو قیامت کے دن اسے دھوکے والا جھنڈا دیاجائے گا۔
Musnad Ahmad, Hadith(12451)