۔
(۱۲۴۵۹)۔ وَعَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ یَقُولُ: مَا أَعْرِفُ شَیْئًا مِمَّا عَہِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم الْیَوْمَ،
فَقَالَ أَبُو رَافِعٍ: یَا أَبَا حَمْزَۃَ! وَلَا الصَّلَاۃَ؟ فَقَالَ: أَوَلَیْسَ قَدْ عَلِمْتَ مَا صَنَعَ الْحَجَّاجُ فِی الصَّلَاۃِ۔ (مسند احمد: ۱۳۲۰۰)
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ رہ کر جو کچھ دیکھ چکا ہوں،آج مجھے ان میں سے کچھ بھی نظرنہیں آتا، ابورافع نے کہا: اے ابو حمزہ! کیا نماز بھی ویسی نہیں رہی؟ انہوں نے کہا: کیا تم نہیںجانتے کہ حجاج1 نے نماز کا بھی کیا حشر کر دیا ہے؟
Musnad Ahmad, Hadith(12459)